مشرق وسطیٰ میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنا ضروری ہے:پوپ لیو

ویٹی کن ( ایجنسیاں)کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے ایک بار پھر ایران پر حملوں کی مخالفت کرتے ہوئے عالمی رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ تنازعات کا حل جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے نکالا جائے۔انہوں نے کہا کہ صرف بات چیت کی طرف واپسی ہی جنگ کے خاتمے کا راستہ ہے اور اس وقت سب سے اہم ترجیح امن کا قیام ہونا چاہیے۔

پوپ لیو کے مطابق ایرانی شہریوں کی جانیں خطرے میں ہیں، جو معاملہ صرف قانونی یا سیاسی نہیں بلکہ ایک سنگین اخلاقی مسئلہ بھی ہے۔انہوں نے عالمی رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تشدد اور جنگ روک کر امن کے راستے تلاش کرنا ان کی ذمہ داری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تنازعات کا حل ہتھیاروں کی میز پر نہیں بلکہ مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر نکالا جانا چاہیے۔پوپ لیو نے مزید کہا کہ غیر منصفانہ جنگیں نہ صرف جاری ہیں بلکہ ان سے عالمی سطح پر معاشی بحران، توانائی کے مسائل اور نفرت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، اس لیے مشرق وسطیٰ میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنا ضروری ہے۔