واشنگٹن (غیر ملکی میڈیا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ مشی گن میں کسی جہادی کو سینیٹر نہیں دیکھنا چاہتے۔ٹینیسی میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے سینیٹ کے ڈیموکریٹک امیدوار محمد ال سید کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کسی ثبوت کے بغیر انہیں انتہا پسند جہادی قرار دیا۔
ٹرمپ نے خطاب کے دوران ایرانی قیادت پر بھی طنز کیا۔ مجمعے سے مخاطب ہوتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ حیرت انگیز ہے کہ ایرانی قیادت کوئی احمقانہ بات بھی کرتی ہے تو لوگ تالیاں بجانے لگتے ہیں۔

