پاناما (خبر ایجنسیاں) وسطی امریکی ملک پاناما کے جنوبی حصے میں 7.7 شدت کے طاقت ور زلزلے سے متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا، جبکہ خوف زدہ ہزاروں افراد گھروں سے باہر نکل آئے۔حکام کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں اب تک کسی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز دارالحکومت پاناما سٹی سے تقریباً 200 کلومیٹر دور کم آبادی والے علاقے میں تھا، جبکہ اس کی گہرائی زمین سے 12.6 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کے باعث پینونومے شہر میں کئی عمارتیں منہدم ہوگئیں۔ زلزلے کے بعد متعدد جھٹکے بھی محسوس کیے گئے، تاہم پاناما کینال میں آپریشن معمول کے مطابق جاری رہا۔ٹوکومن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازیں کچھ دیر کے لیے معطل رہنے کے بعد دوبارہ بحال کردی گئیں۔

