مردان (خبر ایجنسیاں) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا لانگ مارچ مردان پہنچ گیا۔
کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ وہ 13 اکتوبر کو صوابی میں لانگ مارچ کے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ مخالفین پی ٹی آئی کا خاتمہ چاہتے ہیں، جبکہ خیبر پختونخوا کو قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) میں اس کا حصہ نہیں دیا جا رہا۔

