واشنگٹن فائرنگ، ملزم تفتیش میں تعاون نہیں کر رہا: اٹارنی جنرل بلانش

واشنگٹن(رائٹرز، اے ایف پی، امریکی میڈیا)امریکا کے قائم مقام اٹارنی جنرل بلانش نے کہا ہے کہ واشنگٹن میں فائرنگ کے واقعے میں گرفتار ملزم تفتیش میں تعاون نہیں کر رہا۔انہوں نے بتایا کہ شبہ ہے ملزم کسی حکومتی عہدیدار کو نشانہ بنانا چاہتا تھا، تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ واقعے کا ایران سے کوئی تعلق ہے یا نہیں۔

اٹارنی جنرل کے مطابق ملزم پر کل وفاقی عدالت میں فرد جرم عائد کی جائے گی، جبکہ ابتدائی معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس نے چند سال قبل اسلحہ خریدا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ ملزم کے قبضے سے کچھ تحریری مواد بھی ملا ہے، شبہ ہے کہ وہ کسی ہوٹل میں قیام پذیر تھا اور اس نے اکیلے ہی کارروائی کی۔