ٹرمپ کے ڈنر میں فائرنگ،ایرکا کرک کو روتے ہوئے باہرلیجایاگیا

واشنگٹن(رائٹرز، اے ایف پی، امریکی میڈیا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صحافیوں کے اعزاز میں منعقدہ ڈنر تقریب کے دوران فائرنگ کے واقعے کے بعد شرکاء میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

واقعے کے بعد وائرل ہونے والی ویڈیو میں ٹرمپ کے قریبی ساتھی چارلی کرک جن کوگزشتہ سال گولی مارکرہلاک کردیاگیاتھا کی بیوہ ایرکا کرک کو سکیورٹی اہلکاروں کے ہمراہ روتے ہوئے اور پریشان حالت میں تقریب سے باہر لے جایا جاتا دیکھا گیا۔ویڈیو میں انہیں بار بار یہ کہتے سنا گیا کہ “میں صرف گھر جانا چاہتی ہوں”۔