کنٹینرز اور گاڑیوں کی واپسی، گڈز ٹرانسپورٹرز کا اسلام آباد انتظامیہ کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم

اسلام آباد(خبر ایجنسیاں) آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے اسلام آباد انتظامیہ سے روکی گئی گاڑیوں کی فوری واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا۔صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان نے اسلام آباد انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ 3 ہزار سے زائد لوڈڈ اور خالی گاڑیاں فوری طور پر ریلیز کی جائیں۔

ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت کو لوڈڈ گاڑیوں کی ریلیز کیلئے72 گھنٹے کا وقت دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقررہ مدت میں تمام روکی گئی گاڑیاں ریلیز نہ کی گئیں تو ٹرانسپورٹرز آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔