“ہارون خان ٹریل” کے قیام پرمئیرکیرولین پیرش کاشکریہ:قیصرڈار

مسّی ساگا (نمائندہ خصوصی)مسسی ساگا میں ہارون خان کے نام سے ٹریل قائم کیے جانے کو ایک اہم اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔اونٹاریو میں لبرل پارٹی آف کینیڈا کے چیئر قیصرڈار نے مسّی ساگا کی میئریرولین پیرش اور سٹی کونسل کے اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہارون خان کے نام پر ٹریل کا قیام ان کی غیر معمولی خدمات کا شاندار اعتراف ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف ہارون خان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے بلکہ کینیڈا میں پاکستانی نژاد کمیونٹی کی محنت، استقامت اور کردار کی بھرپور عکاسی بھی کرتا ہے۔قیصر ڈار کے مطابق یہ سنگِ میل اس کمیونٹی کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو ظاہر کرتا ہے جو خدمت، قیادت اور ہمدردی کے ذریعے کینیڈا کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز محض ایک شناخت نہیں بلکہ ترقی، شمولیت اور مشترکہ فخر کی علامت ہے جو آنیوالی نسلوں کیلئے ایک مستقل تحریک کا باعث بنے گا کہ وہ مقصد کیساتھ آگے بڑھیں اور کمیونٹی کو واپس کچھ دیں۔