مشی گن (امریکی میڈیا) امریکی ریاست مشی گن میں ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے سے قبل پائلٹ طیارے سے بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔
حکام کے مطابق پائلٹ نے حادثے سے قبل طیارے سے ایجیکٹ کیا، جس کے بعد اسے طبی امداد فراہم کی گئی اور اس کی حالت بہتر بتائی گئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق پائلٹ ایف 16 طیارے میں تربیتی مشن پر پرواز کر رہا تھا کہ دورانِ پرواز طیارے کو حادثہ پیش آیا۔حکام نے حادثے میں طیارے کے تباہ ہونے کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔

