ریاض(بیورورپورٹ)امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات دونوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا.
سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا اسکے علاوہ دونوں کے درمیان علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی گفتگو کی گئی.

