اسلام آباد(نامہ نگار) ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان اخونزادہ حسین یوسفزئی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو لانگ مارچ میں شرکت کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اخونزادہ حسین یوسفزئی نے کہا کہ لانگ مارچ کا اعلان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کیا ہے اور وہی اس کی قیادت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن قیادت عطاءاللّٰہ مینگل کی برسی کے سلسلے میں کراچی جارہی ہے، ایک تجویز یہ تھی کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس بھی کراچی میں ہی کرلیا جائے۔
ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان کے مطابق اپوزیشن اتحاد کا اجلاس 15 ستمبر کو ہوگا، جس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے جبکہ لانگ مارچ کی تیاریوں اور اب تک کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

