آزاد کشمیر کے انتخابات خونی، قاتل اور دھاندلی زدہ تھے: بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کے انتخابات کو خونی، قاتل اور دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صاف و شفاف انتخابات نہیں تھے۔

اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ صاف و شفاف انتخابات نہیں بلکہ دھاندلی زدہ، گولی، قاتل اور خونی انتخابات تھے۔انہوں نے کہا کہ ان تمام حالات کے باوجود عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی کو 9 انتخابی نشستوں پر کامیاب کرایا ہے، جبکہ میرپور اور مظفرآباد میں جو نشستیں چوری کی گئیں، وہ بھی واپس دلوائیں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نہ ہمت ہارتی ہے، نہ پیچھے ہٹتی ہے اور نہ ہی میدان چھوڑتی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے ضلع باغ میں جلسے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پونچھ کے عوام تیاری کریں، وہ 10 اگست کو باغ میں جلسہ کریں گے۔