اٹارنی جنرل کے بھائی کے گھر چھاپہ، ایس ایچ او سمیت 11 اہلکار معطل

لاہور(نمائندہ خصوصی) لاہور میں پولیس نے مبینہ طور پر اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور اعوان کے بھائی کے گھر چھاپہ مار دیا،ایس ایچ او سرور روڈ سمیت 11 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں معطل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق اہلکار غلطی سے اٹارنی جنرل کے بھائی کے گھر میں داخل ہوگئے۔ چھاپے کے دوران گھر کے عملے کو ہراساں کیا گیا اور سی سی ٹی وی سسٹم بھی ساتھ لے جایا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ایس ایچ او سرور روڈ سمیت 11 اہلکاروں کے خلاف اختیارات سے تجاوز کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔دوسری جانب ایس ایچ او سرور روڈ عرفان نےعبوری ضمانت حاصل کر لی ہے۔