واشنگٹن (ایجنسیاں) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو ناکام ریاست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’ایران ختم ہوچکا ہے‘، جبکہ ایران پر ایٹمی حملے سے متعلق سوال کو احمقانہ قرار دیا۔
صحافی نے صدر ٹرمپ سے پوچھا کہ کیا انہوں نے ایران پر ایٹمی ہتھیاروں سے حملہ خارج از امکان قرار دے دیا ہے؟ اس پر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی فوج مکمل طور پر شکست خوردہ ہے، میں نے انہیں ہرا دیا ہے، تو کیا اب بھی ان پر ایٹمی ہتھیاروں سے حملہ کردوں؟ یہ کتنا احمقانہ سوال ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے پاس نہ بحریہ ہے، نہ فضائیہ اور نہ ہی کرنسی، ایران اپنی فوج اور پولیس اہلکاروں کو تنخواہیں دینے کے قابل نہیں۔امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران میں مہنگائی 300 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔
ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ ایران میں ایک لاکھ مظاہرین کو قتل کیا جاچکا ہے، تاہم اپنے اس دعوے کے حق میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔امریکی صدر نے کہا کہ انسانیت کے خلاف جرائم پر ایران کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔

