نئی دہلی( بین الاقوامی میڈیا رپورٹس)بھارت میں بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج کے بعد نئے ڈیجیٹل مارکنگ نظام پر طلبہ اور والدین کی جانب سے سنگین سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق متعدد طلبہ نے نتائج میں مبینہ بے ضابطگیوں اور مارکنگ کے عمل میں خامیوں کی شکایات درج کرائی ہیں۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس معاملے کے بعد 4 لاکھ سے زائد طلبہ نے تقریباً 11 لاکھ جوابی کاپیوں کی نقول حاصل کرنے کی درخواستیں جمع کرائی ہیں۔
طلبہ کی بڑی تعداد نے یہ بھی شکایت کی ہے کہ انہیں موصول ہونے والی اسکین شدہ جوابی کاپیاں نامکمل تھیں اور بعض صورتوں میں صفحات غائب تھے، جس سے مارکنگ کے شفاف ہونے پر سوالات پیدا ہو گئے ہیں۔تعلیمی حلقوں میں اس صورتحال کے بعد ڈیجیٹل مارکنگ نظام کے طریقۂ کار اور شفافیت پر بحث شروع ہو گئی ہے۔

