رانا ثناء پرانے سیاسی بابے ہیں، ان بابوں کا علاج کاکروچ ہی ہیں: ندیم افضل چن

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ پرانے سیاسی بابے ہیں، ان بابوں کا علاج کاکروچ ہی ہیں، مسلم لیگ (ن) جتنی چاہے سیٹیں لے، اصل بات یہ ہے کہ مینڈیٹ کتنا اصلی ہے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے پاس کوئی اختیارات نہیں ہیں۔اس سے قبل اسی پروگرام میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے کہا تھا کہ انتخابی نتائج سامنے آنے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے شور مچانا شروع کر دیا ہے اور وہ اپنے کارکنوں کا حوصلہ بڑھانے کیلئے یہ بیانیہ چلا رہی ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کابینہ میں شامل نہ ہونے کے باوجود ہر طرح سے حکومت کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سازی کے وقت پیپلز پارٹی کے ساتھ ہونیوالے معاہدے میں 16 سے 17 نکات شامل تھے اور جب تک دونوں جماعتوں کا اتحاد برقرار رہے گا، ان نکات پر عمل درآمد جاری رکھا جائیگا۔