ماسکو(خبر رساں ادارے، کریملن)روس نے فرانس سے مطالبہ کیا ہے کہ زیرِ حراست روسی آئل ٹینکر کے کپتان کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔خبر رساں اداروں کے مطابق فرانس میں روسی سفارت خانے نے بیان میں کہا ہے کہ گرفتار کیے گئے آئل ٹینکر کے کپتان کو رہا کیا جائے اور بحری عملے کے ساتھ مناسب سلوک کیا جائے۔
اطلاعات کے مطابق فرانس نے اتوار کی صبح بحرِ اوقیانوس میں ایک روسی آئل ٹینکر کو قبضے میں لیا تھا۔روسی حکومت نے اس اقدام پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے غیر قانونی اور بحری قذاقی کے مترادف قرار دیا ہے۔کریملن کے مطابق یہ اقدام بین الاقوامی بحری قوانین کی خلاف ورزی ہے اور اس کیخلاف مناسب سفارتی اقدامات کیے جائیں گے۔

