ریاض (بیورورپورٹ) سعودی شاہی خاندان کی رکن شہزادی الجوہرہ بنت فہد بن مشاری بن سعود بن جلاوی السعود جمعہ کو دارالحکومت ریاض میں انتقال کرگئیں۔
سعودی شاہی ایوان کے اعلامیے کے مطابق شہزادی الجوہرہ بنت فہد کی نمازِ جنازہ ہفتے کو نمازِ ظہر کے بعد ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔

