مسی ساگا(نمائندہ خصوصی) سید ضامن جعفری قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔ مرحوم آسیہ ضامن جعفری کے شوہر جبکہ ضیاء علی جعفری اور سارہ جعفری کے والد تھے۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ بروز پیر، 31 اگست 2026ء، دوپہر 12 بجے باب العلم، بنی ہاشم سوسائٹی، ایگلنٹن ایونیو ایسٹ، مسی ساگامیں ادا کی جائے گی۔
نمازِ جنازہ کے بعد تدفین میڈو ویل فینرل سینٹر، 7732 میوس روڈ، برامپٹن میں عمل میں آئے گی۔
سوگوار خاندان نے مرحوم کے ایصالِ ثواب، درجات کی بلندی اور مغفرت کیلئے دعاکی اپیل کی ہے۔

