مسی ساگا (باباعرفان ملک سے)مسی ساگا میں 20ویں سالانہ مسلم فیسٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں سابق میئر مسی ساگا، رکن پارلیمنٹ اور اونٹاریو لبرل پارٹی کی رہنما بونی کرومبی نے شرکت کی اور تقریب کے شرکاء سے خطاب کیا۔ تقریب کے منتظم دعوہ نیٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عارف ضیاء تھے۔
بونی کرومبی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور بہترین موسم پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے شرکاء سے پوچھا کہ مسی ساگا سے کتنے لوگ آئے ہیں اور کتنے افراد کیلئےیہ پہلا مسلم فیسٹ ہے۔

بونی کرومبی نے کہا کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ مسی ساگا میں یہ 20واں سالانہ مسلم فیسٹ ہے؟ انہوں نے کہا کہ وہ اس بات پر بہت پرجوش اور بے حد خوش ہیں کہ اتنی مختلف ثقافتیں، گروپس اور تنظیمیں سٹی ہال کے اس سکوائر میں آ کر جشن مناتی ہیں، اسی لیے اسے سیلیبریشن سکوائر کہا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر ہفتے یہ اعزاز حاصل ہوتا ہے کہ ایک مختلف گروپ اکٹھا ہوتا ہے اور اپنی ثقافت، کھانا، تاریخ اور لباس پیش کرتا ہے۔ اس طرح مسی ساگا میں موجود مختلف کمیونٹیز کے بارے میں جاننے کا موقع ملتا ہے اور سب مل کر ایک دوسرے کے ساتھ لطف اندوز ہوتے اور جشن مناتے ہیں۔

بونی کرومبی نے کہا کہ ان سب کے ساتھ یہاں موجود ہونا ان کیلئےباعثِ اعزاز ہے۔ سیلیبریشن سکوائر میں شامل ہونے اور کمیونٹی کیلئےخدمات انجام دینے والے لوگوں کے ساتھ جشن منانا ہمیشہ خوشی کا باعث ہوتا ہے۔
انہوں نے دعوہ نیٹ کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر سال اس تقریب کا انعقاد کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دعوہ نیٹ نے حال ہی میں ایک نئی عمارت اور نئی سہولت خریدی ہے اور وہ نئی عمارت کا دورہ کرنے کے موقع کی منتظر ہیں۔ بونی کرومبی نے کہا کہ دعوہ نیٹ بہت اچھا کام کر رہا ہے۔
انہوں نے تمام اسپانسرز، کیوسک خریدنے والوں اور فوڈ اسٹیشن لگانے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہی چیز اس تقریب اور فیسٹیول کو خاص بناتی ہے۔
بونی کرومبی نے تقریب میں آنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی شام سے لطف اندوز ہوں، کیونکہ تفریح کا ایک بڑا سلسلہ موجود ہے اور یہ ایک شاندار شام ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بارش بھی نہیں ہوگی اور سب آج رات بہترین وقت گزاریں گے۔انہوں نے آخر میں تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

