اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے پنجاب میں کرپشن ہونے سے متعلق اپنے بیان پر قائم رہتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں بالکل کرپشن ہو رہی ہے، اللہ تعالیٰ غرور اور تکبر سے محفوظ رکھے۔
ایک بیان میں چوہدری سالک حسین نے کہا کہ وہ اپنے بیان پر قائم ہیں اور پنجاب میں کرپشن ہو رہی ہے۔ ڈی سی لگوانے کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی تھی بلکہ ڈی سی پہلے ہی تعینات تھا۔
انہوں نے کہا کہ جب انسان کے پاس اختیار آتا ہے تو اسے عاجزی اختیار کرنی چاہیے۔ میں نے سچائی کے ساتھ جواب دیا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ پنجاب میں کرپشن ہو رہی ہے۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ان معاملات کا تعلق صوبوں کے حوالے سے نہیں ہے۔

