تہران( ایرانی وزارت خارجہ، سرکاری میڈیا)ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ جو کچھ پابندیوں اور جنگ کے ذریعے حاصل نہیں ہو سکا، وہ مزید جنگ کے ذریعے بھی حاصل نہیں کیا جا سکتا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایرانی افواج ان مقامات پر دفاعی کارروائیاں کر رہی ہیں جو امریکی استعمال میں ہیں۔
عباس عراقچی کے مطابق کسی بھی دشمنانہ اقدام کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، اور ایران اپنی سلامتی کے دفاع میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہیں کرے گا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے یہ بیان ایسے وقت میں دیا ہے جب ایران اور امریکا ایک دوسرے پر حملوں اور جوابی کارروائیوں کے دعوے کر رہے ہیں، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

