اوٹاوا (نمائندہ خصوصی) رکنِ پارلیمنٹ اور پارلیمانی سیکریٹری برائے خارجہ امور راب اولیفینٹ نے کہا ہے کہ گزشتہ 60 برسوں کے دوران کینیڈا اور گیانا نے جمہوریت، کثیرالجہتی تعاون اور پائیدار ترقی کے مشترکہ عزم کی بنیاد پر مضبوط شراکت داری قائم کی ہے۔
گیانا کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مسلسل مضبوط ہو رہے ہیں، جس کی عکاسی حال ہی میں کینیڈا کے وزیرِاعظم مارک کارنی اور گیانا کے صدر عرفان علی کے درمیان ہونے والی ملاقات سے بھی ہوتی ہے۔
ڈان ویلی ویسٹ سےرکن پارلیمنٹ راب اولیفینٹ نے کہا کہ توانائی، زراعت اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں مزید وسعت آ رہی ہے اور دونوں ممالک مشترکہ ترقی کے نئے مواقع سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے گیانا کے عوام اور حکومت کو قومی دن پر کینیڈا کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

