ریاض(خبر ایجنسیاں) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عارضی تعطل کے بعد پروازوں کی آمدورفت بحال کردی گئی۔
فلائٹ ڈیٹا کے مطابق ریاض ایئرپورٹ کا فضائی آپریشن تقریباً 100 منٹ تک بند رہا، جس کے بعد پروازوں کی روانگی اور آمد کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا۔
فلائٹ ڈیٹا میں بتایا گیا ہے کہ ریاض ایئرپورٹ سے ایک پرواز دمام کے لیے روانہ کردی گئی، جبکہ بحرین سے آنے والی پرواز جی ایف 163 بھی کنگ خالد ایئرپورٹ پر لینڈ کرگئی۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اس دوران تقریباً 20 مقامی اور بین الاقوامی پروازیں ریاض ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی منتظر رہیں۔ایوی ایشن ذرائع نے بتایا کہ سیالکوٹ، استنبول اور سکاکا سے آنے والی پروازوں کو القسیم اور جدہ ایئرپورٹس پر اتارا گیا۔

