واشنگٹن(خبر ایجنسیاں) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کیلئےسب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ کوئی نہیں جانتا کہ ایران کو کون چلا رہا ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی قیادت کا دوسرا گروپ بھی جاچکا ہے، میرے لیے سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ آخر ایران کو کون چلا رہا ہے۔
دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہیں اور ان کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں۔
ابراہیم عزیزی نے کہا کہ امریکا یا اسرائیل کی جانب سے کسی بھی غلط اندازے یا نئی کارروائی کی صورت میں ایران کا ردعمل پہلے سے زیادہ سخت ہوگا۔

