پشاور میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، موبائل سروس معطل، ریڈ زون اور شاہراہیں بند

پشاور (خبر ایجنسیاں) خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد صوبائی دارالحکومت پشاور میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی، موبائل فون سروس بند، ریڈ زون سیل جبکہ مختلف شاہراہیں اور چوک کنٹینر لگا کر بند کردیے گئے۔ بس ریپڈ ٹرانزٹ سروس بھی معطل کردی گئی۔

ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق سڑکوں کی بندش اور سیکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر بس ریپڈ ٹرانزٹ سروس معطل کی گئی ہے۔دوسری جانب سوات کی مختلف سڑکیں بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق بری کوٹ، خوازہ خیلہ اور مٹہ میں کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں۔