24 گھنٹوں میں 25 جہازوں نے آبنائے ہرمز عبور کی: پاسدارانِ بحریہ

تہران(غیر ملکی میڈیا، ایرانی پاسدارانِ بحریہ)ایرانی پاسدارانِ بحریہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 25 جہازوں نے آبنائے ہرمز عبور کی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسدارانِ بحریہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزرنے والے جہازوں میں مختلف آئل ٹینکرز اور کنٹینر بردار بحری جہاز شامل تھے۔

بیان کے مطابق ان تمام جہازوں نے ایرانی اجازت کے بعد آبنائے ہرمز سے گزرنے کا عمل مکمل کیا۔

دوسری جانب ایرانی وزارتِ دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر رضا طلائی نے ایک سخت بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس ایرانی قوم کے مطالبات اور قومی حقوق تسلیم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے مؤقف کو قبول نہ کیا تو اسے مزید نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔