اسلام آباد( آئی ایس پی آر)بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس اطلاعات پر کیے گئے آپریشنز کے دوران 17 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائیاں مستونگ، نوشکی، زہری، خضدار اور کیچ کے اضلاع میں کی گئیں، جو 24 مئی کے ٹرین واقعے کے بعد شروع کیے گئے آپریشنز کا حصہ ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشتگرد بھارتی حمایت یافتہ تنظیم سے تعلق رکھتے تھے اور مختلف دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔سیکیورٹی فورسز کے مطابق کارروائیوں کے دوران اسلحہ، بھاری مقدار میں بارودی مواد اور دیسی ساختہ بم بھی برآمد کیے گئے ہیں۔آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ متاثرہ علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں اور ملک بھر میں انسداد دہشتگردی مہم مزید تیز کی جا رہی ہے۔

