اسلام آباد:پیٹرول12پیسے، ڈیزل66پیسے اور مٹی کا تیل1روپیہ22پیسےسستاکردیاگیا

اسلام آباد (نامہ نگار) حکومت نے پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 66 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 392 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں 12 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 336 روپے 3 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 22 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 305 روپے 22 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتیں یکم سے 3 اگست تک نافذ العمل رہیں گی۔

واضح رہے کہ حکومت نے خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ 31 جولائی کے لیے ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 42 پیسے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 9 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔