افغانستان سے فلپائن منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

منیلا (اے ایف پی)افغانستان سے فلپائن منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔منیلا انٹرنیشنل کنٹینر پورٹ پر کارروائی کے دوران دو کنٹینرز سے 43 کلوگرام میتھ ایمفیٹامین برآمد کی گئی۔

فلپائنی حکام کے مطابق برآمد کی گئی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 51 لاکھ امریکی ڈالر ہے۔حکام کے مطابق منشیات کو ٹالکم اسٹون سے مشابہ پیکجز میں چھپا کر دیگر تجارتی سامان کے درمیان رکھا گیا تھا۔