تہران (ایجنسیاں) ترجمان ایران فوج بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ جنگ کے دوران ایک ہزار اسرائیلی فوجی ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے۔
ابوالفضل شکارچی نے کہا کہ سیکڑوں امریکی فوجی بھی مارے گئے، تاہم امریکا اور اسرائیل ہلاکتوں کی اصل تعداد چھپا رہے ہیں۔ایرانی فوج کے ترجمان کے مطابق افغانستان اور عراق میں بھی امریکی ہلاکتوں کی اصل تعداد بعد میں سامنے آئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ امریکی فوجی اڈے رکھنے والے ممالک کو اب احساس ہوگیا ہے کہ جو امریکا خود کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتا، وہ ان ممالک کا تحفظ کیسے کرسکتا ہے۔ابوالفضل شکارچی نے مزید کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای اور میناب اسکول کے طلبہ کی شہادت کا بدلہ جلد یا بدیر ضرور لیا جائے گا۔

