ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی صدر پزشکیان کو افراطِ زر میں کمی کی ہدایت

تہران (ایرانی میڈیا) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا کی جانب سے عائد معاشی پابندیوں اور دباؤ سے نمٹنے کیلئےصدر مسعود پزشکیان کو مزاحمتی معیشت کی پالیسیاں اختیار کرنے کی ہدایت کردی۔

آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے قومی اتحاد مضبوط بنانے، افراطِ زر میں کمی، مقامی سطح پر اشیا کی پیداوار بڑھانے، درآمدات کم کرنے اور ڈالر پر انحصار بتدریج ختم کرنے پر زور دیا۔سپریم لیڈر نے امریکا کے ساتھ کشیدگی کے دوران عوام کی ضروریات پوری کرنے پر صدر مسعود پزشکیان کی انتظامیہ کو سراہا۔

ایران نے نئی امریکی اقتصادی پابندیوں کو ریاستی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے تمام ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں پر عمل درآمد سے گریز کریں۔ایرانی حکام نے واضح کیا کہ امریکی پابندیوں میں شرکت غیرقانونی امریکی اقدامات میں معاونت کے مترادف ہے۔

دوسری جانب صدر مسعود پزشکیان نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خطے کے ممالک کے ساتھ تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران علاقائی ممالک کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کیلئےتیار ہے۔مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران نے عبوری معاہدے کے نفاذ کے دوران تقریباً 9 کروڑ بیرل تیل فروخت کیا۔