بندر عباس پر امریکی حملہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے: اسماعیل بقائی

تہران(ایرانی وزارتِ خارجہ، بین الاقوامی میڈیا)ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ بندر عباس کے علاقوں پر امریکی حملے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے امریکا کو ان اقدامات پر جوابدہ ٹھہرائے۔

اسماعیل بقائی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے بیانات خطے میں کشیدگی بڑھانے کا باعث بن رہے ہیں، اور ان کے بقول عمان جیسے رکن ملک کو دھمکی دینا “غنڈہ گردی” کے مترادف ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کے بیانات اور کارروائیاں عالمی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں اور بین الاقوامی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔