بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کامقصدلوگوں کو “بھکاری” بناناہے:رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا مقصد ان کے بقول “لوگوں کو بھکاری بنانا” ہے اور پنجاب میں اس پروگرام کا ڈیٹا درست نہیں اور اس میں مبینہ طور پر کرپشن ہے۔

انہوں نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی صوبہ یہ پروگرام جاری رکھنا چاہے تو رکھ سکتا ہے، تاہم پنجاب میں اس کے کوئی واضح مثبت نتائج نظر نہیں آتے۔رانا ثناء اللہ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ گلگت بلتستان کے انتخابی عمل میں تحریک انصاف مؤثر طور پر حصہ نہیں لے پا رہی۔

دوسری جانب پروگرام میں شریک پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر نے اس مؤقف سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی ماحول سب کے سامنے ہے اور ان کے مطابق بعض جماعتوں کو انتخابی مہم میں زیادہ سہولت دی جاتی ہے۔