ترک صدر اردوان اور نیتن یاہو کے درمیان تلخ بیانات کا تبادلہ

انقرہ (ایجنسیاں) ترک صدر رجب طیب اردوان اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے درمیان ایک دوسرے کے خلاف سخت اور تلخ بیانات کا تبادلہ ہوا۔اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل ترکی سے نہیں ڈرتا، ہم کئی سلطنتوں کے آنے اور جانے کے باوجود قائم ہیں۔

نیتن یاہو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا، “آپ کن سلطنتوں کی بات کر رہے ہیں؟ آپ کا ملک تو عمر میں میرے بھائی سے بھی چھوٹا ہے۔”رجب طیب اردوان کے بڑے بھائی محمد اردوان 1928ء میں جبکہ ایک اور بھائی حسن اردوان 1929ء میں پیدا ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ اسرائیل اور ترکی کے درمیان غزہ جنگ، خطے میں اسرائیلی کارروائیوں اور دونوں ممالک کی علاقائی پالیسیوں کے باعث تعلقات میں پہلے ہی شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔