تہران(نامہ نگار)ایرانی پارلیمانی رہنما کے خصوصی معاون اور کرکٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ ڈاکٹر مہدی مسکانی نے پاکستانی سفیر سید ذکیہ/سید ی سیدیکی سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ اور کھیلوں کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران ایران میں پاکستانی سفیرعمران احمدصدیقی نے کہا کہ کھیل اقوام کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور پاکستان ایران کے ساتھ کھیلوں کے روابط کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
ڈاکٹر مہدی مسکانی نے خطے میں کرکٹ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ہمسایہ ممالک مشترکہ کوششوں کے ذریعے اس کھیل کی ترقی اور نوجوانوں کو مواقع فراہم کر سکتے ہیں۔
دونوں رہنماؤں نے اس موقع پر کرکٹ کے میدان میں باہمی تبادلوں، تربیتی پروگراموں اور صلاحیتوں میں اضافے کے منصوبوں پر غور کیا۔ اس کے علاوہ کھیلوں کے دیگر شعبوں میں بھی تعاون بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا تاکہ عوامی روابط کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

