خیبرپختونخوا سے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 15 افسران کے تبادلے

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا سے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 15 افسران کے تبادلے کرتے ہوئے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی۔

ذرائع کے مطابق گریڈ 21 کے اکرام اللہ، گریڈ 20 کے شاہد اللہ اور گریڈ 19 کے شاہ فہد کو خیبرپختونخوا سے تبادلے کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اسی طرح گریڈ 18 کے کیپٹن (ر) زبیر خان، گریڈ 19 کے کیپٹن (ر) میاں عادل اقبال، گریڈ 18 کے وقار علی، گریڈ 21 کے عنبر علی خان اور گریڈ 18 کے کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان کو بھی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق گریڈ 20 کے سہیل خان، گریڈ 18 کے محمد احتشام الحق، گریڈ 18 کے محمد فہیم اور گریڈ 19 کے محمد عثمان کے بھی خیبرپختونخوا سے تبادلے کر دیے گئے ہیں اور انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مزید برآں گریڈ 19 کے کیپٹن (ر) سرمد سلیم اکرم اور گریڈ 19 کے شفیع اللہ خان کو بھی تبدیل کرکے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔