روسی فوج میں بھرتی 51 بھارتی شہری یوکرین جنگ میں ہلاک

بشکیک (ایجنسیاں) روسی فوج میں بھرتی 227 بھارتی شہریوں میں سے 51 یوکرین جنگ میں ہلاک ہوگئے۔بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مصری نے کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ روسی فوج میں شامل 139 بھارتی شہریوں کو فارغ کیا جاچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روسی فوج میں اب بھی تقریباً دو درجن بھارتی شہری شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے باعث بھارتی نوجوان روسی فوج میں شامل ہوئے۔

بھارتی سپریم کورٹ نے روس میں بھرتی ہونے والے بھارتی شہریوں کی واپسی کے لیے مودی حکومت کو اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔