صومالی قزاقوں کا 10 پاکستانی مغویوں کی رہائی کیلئے 30 لاکھ ڈالر تاوان کا مطالبہ

کراچی(نامہ نگار) صومالیہ میں اغواء کیے گئے بحری جہاز اور اس پر سوار پاکستانی عملے کی رہائی کیلئے 94 روز گزرنے کے باوجود کوئی پیشرفت نہ ہو سکی۔رہنما برائے انسانی حقوق انصار برنی کے مطابق بحری قزاقوں نے پاکستان کے 10 مغویوں کے اہلِ خانہ سے رابطہ بھی منقطع کر دیا ہے جس کے باعث خاندان تشویش میں مبتلا ہیں۔

انصار برنی نے بتایا ہے کہ بحری قزاقوں نے مغویوں کی رہائی کے بدلے 30 لاکھ ڈالر تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزارتِ خارجہ اور وزارتِ انسانی حقوق مغوی پاکستانیوں کی محفوظ رہائی کیلئےصومالی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں۔