لبنان سے اسرائیلی انخلا تک خطے میں استحکام ممکن نہیں: پاسداران انقلاب

تہران( ایرانی پاسداران انقلاب، یورپی یونین، غیر ملکی خبر ایجنسیاں)ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ جب تک لبنان کے مقبوضہ علاقوں سے اسرائیل کا انخلا نہیں ہوتا، اس وقت تک خطے میں مکمل استحکام ممکن نہیں ہو سکتا۔

ان کے مطابق لبنان سمیت مختلف محاذوں پر جنگ بندی امریکا کے ساتھ مذاکرات میں ایران کی ابتدائی شرط تھی۔پاسداران انقلاب نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل فوری طور پر لبنان پر حملے بند کرے، مقبوضہ علاقے خالی کرے، بین الاقوامی سرحدوں سے پیچھے ہٹے اور لبنان کی خودمختاری کو تسلیم کرے۔

دوسری جانب یورپی یونین نے لبنان کی مسلح افواج کے لیے 100 ملین یورو کی اضافی امداد کی منظوری دی ہے۔یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ نے کہا ہے کہ لبنان میں استحکام کا بہترین طریقہ ریاستی اداروں کو مضبوط کرنا ہے۔