محسن نقوی طاقتور ترین وزیر ہیں، کئی معاملات میں وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں: خواجہ آصف

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی حکومت کے طاقتور ترین وزیر ہیں اور وہ کئی معاملات میں وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں۔

ایک نجی ٹیلی ویژن پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ محسن نقوی وزیر داخلہ ہونے کے باوجود حکومتی نظام کا حصہ نظر نہیں آتے۔ ان کے بقول انہوں نے محسن نقوی کو کابینہ کے اجلاسوں میں صرف دو یا تین مرتبہ دیکھا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ محسن نقوی پارلیمنٹ میں بھی صرف سات یا آٹھ مرتبہ آئے ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر محسن نقوی خود شکایت کر رہے ہیں تو پھر ہمیں گھر چلے جانا چاہیے۔