مسسی ساگا کی میئر کیرولن پیرش نے ریسٹورنٹ طباق کو اپنا “دوسرا گھر” قرار دے دیا

مسی ساگا(نمائندہ خصوصی)مسی ساگا کی میئر کیرولن پیرش نے حاجی جمیل کے ریسٹورنٹ طباق کادورہ کیا اور وہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ جگہ میرے لیے کسی دوسرے گھر سے کم نہیں جس پر میزبان نے ان سے کہاکہ آپ اس جگہ کو اپنا انتخابی دفتر ہی سمجھیں۔

اس موقع پر حاضرین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ کمرشل پراپرٹی ٹیکس کے مسئلے پر متعلقہ حکام سے بات کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے متعلقہ اداروں کے ساتھ ملاقات کریں گی اور پراپرٹی ٹیکس میں جہاں تک ممکن ہوا کمی کرانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔