مِسی ساگا (وقائع نگار خصوصی) 3 نومبر کو سٹی ہال مِسی ساگا میں قرآنِ مجید کی ایک شاندار نمائش منعقد کی گئی، جس میں مختلف زبانوں میں تراجم اور قدیم نسخے نمایاں کیے گئے۔

نمائش میں 55 سے زائد زبانوں میں قرآنِ مجید کے تراجم پیش کیے گئے، جن میں کئی نادر زبانیں بھی شامل تھیں۔ اس کے علاوہ تقریباً 20 قدیم نسخے ایسے تھے جو 200 سے 300 سال پرانے اور ہاتھ سے لکھے گئے (Handwritten) تھے، جنہوں نے شرکاء کی خصوصی توجہ حاصل کی۔

تقریب میں میئر مِسی ساگا کیرن پیریش (Karen Parish) نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی جبکہ صدر لال خان ملک نے خطاب کیا ۔ بعد ازاں سید احسن گردیزی نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
مرزانسیم بیگ،دانیال مرزاسمیت میڈیا ، مقامی کونسلرز، اور سماجی رہنماؤں نے بھی شرکت کی اور قرآنِ مجید کے تراجم کے کام کو امن، رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے قابلِ ستائش قرار دیا۔

