ٹرمپ کے نیتن یاہو کو “پاگل” کہنے کے بعد جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملہ

جنوبی لبنان( بین الاقوامی میڈیا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے درمیان مبینہ سخت جملوں کے تبادلے اور اسرائیل حزب اللہ جنگ بندی سے متعلق بیانات کے بعد جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں اور گولہ باری کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق صور اور دیگر علاقوں میں حملوں کے بعد ملبے سے زخمیوں کو نکالا گیا جبکہ بعض مقامات پر جانی نقصان کی بھی اطلاعات ہیں۔اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ لبنان میں اسرائیلی کارروائیاں روکی جا رہی ہیں اور فوجی دستے واپس بلائے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب امریکی اور بین الاقوامی ذرائع کے مطابق ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، تاہم ان دعوؤں کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی۔حکام کی جانب سے صورتحال پر باضابطہ اور حتمی مؤقف سامنے نہیں آیا جبکہ جنوبی لبنان میں کشیدگی برقرار ہے۔