ٹورنٹو(نمائندہ خصوصی)قونصلیٹ جنرل آف پاکستان ٹورنٹو نے پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کیلئےاعلان کیا ہے کہ قونصل خانہ ہفتہ 5 ستمبر اور پیر 7 ستمبر (لیبر ڈے) کو پاسپورٹ اور نادرا کی خدمات فراہم کرنے کیلئے کھلا رہے گا۔
قونصل خانے کے مطابق مذکورہ دنوں میں خدمات صرف پیشگی اپوائنٹمنٹ کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔پاکستانی کمیونٹی سے کہا گیا ہے کہ وہ اپوائنٹمنٹ حاصل کرنے کیلئےقونصل خانے کے آن لائن نظام سے رجوع کریں۔

