پی ٹی آئی کی مینارِ پاکستان جلسے کی درخواست، لاہور ہائی کورٹ میں سماعت کی راہ ہموار

لاہور(نمائندہ خصوصی) مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت کیلئے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کر دیے گئے ہیں، جس کے بعد لاہور ہائی کورٹ نے درخواست کو سماعت کیلئےمنظور کر لیا۔

رجسٹرار آفس نے ابتدائی طور پر یہ اعتراض عائد کیا تھا کہ درخواست گزار نے پہلے گریوینس ریڈریسل کمیشن سے رجوع نہیں کیا، تاہم بعد ازاں یہ اعتراض ختم کر دیا گیا۔

پی ٹی آئی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس نے 22 جولائی کو مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست دی تھی، مگر اجازت نہ ملنے پر لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔اب عدالت درخواست پر باقاعدہ سماعت کرے گی اور جلسے کی اجازت سے متعلق قانونی نکات کا جائزہ لے گی۔