چودھری جاویدگجرکی معروف سماجی وسیاسی شخصیت مرزا نسیم بیگ کومبارکباد

مِسی ساگا (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی کینیڈاکے صدرچودھری جاویدگجرنےمعروف سماجی وسیاسی شخصیت مرزا نسیم بیگ کو ان کی غیر معمولی سماجی خدمات، رضاکارانہ سرگرمیوں اور کمیونٹی قیادت کے اعتراف میں خصوصی اعزازملنے پرمبارکباددی ہے ۔مرزانسیم بیگ پہلے پاکستانی ہیں جنہیں اس ایوارڈسے نوازاگیاہے ۔چودھری جاویدگجرکی طرف سے مرزانسیم بیگ کے اعزازمیں خصوصی اعشائیے کااہتمام کیاگیاجس میںممبرصوبائی اسمبلی دیپک آنند ،یاسرمحمودلنگاہ ، ( انکم ٹیکس کمشنراسلام آباد)،محمداسحاق ،عارف شیخ ،ڈاکٹرناصروڑائچ ،عرفان گوندل ،دانیال ابراہیم ،افتخارچودھری ،اشرف خان لودھی اورسنی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مرزانسیم بیگ کویہ ایوارڈمیئر آف مِسی ساگا، کیرولین پیریش نے پیش کیا۔ یہ اعزاز میئر کے دفتر کی جانب سے 2025 کے Seniors’ Recognition Event کے موقع پر دیا گیا۔مرزا نسیم بیگ کو کینیڈا میں کمیونٹی سروس، اتحاد، اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرنے پر سراہا گیا۔ انہیں King Charles III Coronation Medal 2025 سے بھی نوازا گیا ہے۔میئر کیرولین پیریش کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ سرکاری سند میں کہا گیا ہے کہ مرزا نسیم بیگ نے اپنی انتھک رضاکارانہ خدمات، پل تعمیر کرنے کی صلاحیت اور قائدانہ کردار کے ذریعے زیادہ مضبوط اور جامع کمیونٹیز کی تعمیر کیلئے خود کو وقف کیا۔

’’ اُن کا کام کینیڈین اقدار ہمدردی، شہری ذمہ داری، اور تنوع میں اتحاد کی بہترین مثال ہے‘‘

اعزاز نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ مرزا نسیم بیگ کی خدمات گہرے اور دیرپا اثرات کی حامل ہیں۔ ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں انہیں کنگ چارلس سوئم کی تاج پوشی کے موقع پر قومی اعزاز Coronation Medal سے بھی نوازا گیا، جو اُن کینیڈین شہریوں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے ملک اور قوم کیلئے نمایاں خدمات انجام دی ہوں۔

میئر کیرولین پیریش اور کونسلر وارڈ 7 نے اپنے دستخطوں کے ساتھ یہ اعتراف کیا کہ مرزا نسیم بیگ نے مختلف پس منظر رکھنے والے افراد کو یکجا کر کے کینیڈا اور مِسی ساگا کے کثیرالثقافتی ڈھانچے کو مضبوط بنایا ہے۔میئر آف مِسی ساگا اور سٹی کونسل نے مرزا نسیم بیگ کو ان کی شاندار سماجی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ کمیونٹی کیلئے باعثِ فخر شخصیت ہیں، جن کی کوششیں کینیڈا کے امن، ہم آہنگی اور انسانیت کے جذبے کی حقیقی نمائندگی کرتی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں