آزاد فلسطین سے تعلقات مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں: چینی سفیر

بیجنگ(چینی سفارت خانہ، میڈیا رپورٹس) چین نے آزاد فلسطینی ریاست کیلئے اپنی حمایت کا ایک بار پھر اعادہ کرتے ہوئے فلسطینی کاز کیلئےغیر متزلزل عزم کا اظہار کیا ہے۔میڈیا سے گفتگو میں فلسطین میں چین کے سفیر سُن ژِن نے کہا کہ چین فلسطین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور نئی بلندیوں تک لے جانے کا خواہاں ہے۔

چینی سفیر نے کہا کہ فلسطینی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران انہوں نے فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم اور ناانصافیوں کی شدت کا مشاہدہ کیا۔انہوں نے کہا کہ چین فلسطین میں انسانی امداد اور ترقیاتی معاونت جاری رکھنے کیلئے تیار ہے۔سُن ژِن نے مزید کہا کہ رواں سال چین اور فلسطین کے درمیان اسٹریٹیجک شراکت داری کے قیام کی تیسری سالگرہ بھی منائی جا رہی ہے۔