لاہور (نامہ نگار) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ احتجاج اور دھرنا جمہوری حق ہے، جس پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پنجاب کے ہر ضلع میں پیپلز پارٹی مضبوط ہو رہی ہے، پارٹی بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاری کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آخری اور صحیح فورم پارلیمنٹ ہے، جہاں واضح تصویر سامنے آئے گی، کسی رائے کو نہ کسی پر تھوپنا چاہیے اور نہ مسترد کرنا چاہیے۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ہم تیل درآمد کرتے ہیں اور مہنگا خرید کر سستا نہیں دیا جاسکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی ریلیف خوش آئند ہے، جہاں حکومت غلط کرے وہاں تنقید کریں، جذبات سے بات نہیں کرنی چاہیے۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اسلام آباد کو سومنات بنانے کی بات افسوسناک ہے۔

