اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)دارالحکومت اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز افغانستان کے ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ زلزلے کی گہرائی 174 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کے جھٹکے سوات، شانگلہ، بونیر، لوئر دیر، پشاور، لاہور، اسلام آباد اور گردونواح میں بھی محسوس کیے گئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

